گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک سے ڈائریکٹر اکرام محمد نے میڈیا بیان میں کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صوبے میں گندم اور آٹے کی زیادہ مقدار میں دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے اور صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یکم جنوری سے فی بوری گندم کی قیمت 3600 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی برقرار ہے تاہم ملکی سطح پر گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دستیاب سبسڈی میں عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا لہذا سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کیا گیا ہے اور بقیہ شارٹ فال حکومت برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک جنوری 2024 سے سابق کوٹے کے مقدار کے مقابلے میں 21 فیصد زائد کوٹہ فی فرد فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ خوراک میں اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں آٹے کی منصفانہ تقسیم ہو سکے۔