ہری پور: پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرینس نے 1410 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا چوتھے توسیعی ہائیڈل پاور سٹیشن کا دودہ کیا جہاں چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) محمد طارق نے منصوبہ کی تکمیل و بجلی کی پیداوار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پاور سٹیشن آمد پر چیف انجینئر او اینڈ ایم تربیلا چوتھے توسیعی ہائیڈل پاور سٹیشن محمد طارق نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ٹی 4 ہائیڈل پاور سٹیشن کے افسران و چائنہ کمپنی ٹی فور کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔
جرمن سفیر الفریڈ گرینس نے تربیلا فورتھ توسیعی ہائیڈل پاور سٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ چیف انجینئر محمد طارق نے منصوبہ کی تکمیل اور پاور اسٹیشن میں اب تک ہونے والی بجلی کی پیداوار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر انہوں نے جرمن سفیر کو ایک ماڈل بھی دکھایا جس میں تربیلا جھیل سے کیسے پانی آتا ہے اور بجلی کس طرح بنتی ہے ۔
اس پر جرمن سفیر الفریڈ گرینس بہت متاثر ہوئے، واضح رہے کہ مذکورہ ماڈل چیف انجینئر او اینڈ ایم محمد طارق اور انکی ٹیم نے خصوصی طور پر بنایا ہے ۔