ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیرکہ آزادکشمیر میں عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔
مظفرآباد: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے آئینی مدت وقانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا، آزادکشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول آئینی وقانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے، الیکشن بروقت کرانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائےگا ۔


