Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر
    خاص خبریں مئی 23, 2026

    فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

    مئی 23, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal's meetings with Iranian leadership have made encouraging progress, ISPR says
    ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی یقینی بنانا ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ایران او ر امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اس سے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ہوگیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران پہنچنے پر  ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے سینئر سول اور عسکری حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل کا استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں ۔

    اس دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ۔

    بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں مثبت  اور  تعمیری ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں نے ثالثی کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی یقینی بنانا ہے، ملاقاتوں کا مقصد تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا،  ایرانی قیادت نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد
    Next Article امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، 24 گھنٹے میں باقاعدہ اعلان متوقع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    بھارت

    14 اور 15 اکتوبر 1947، تحریک آزادی کشمیر کا اہم باب: ڈوگرہ اقتدار کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت

    اکتوبر 15, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.