فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ایران کے روانہ ہو گئے، فیلڈ مارشل تہران میں ایران صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
پاکستان ٹیلی وژن نے ذرائع کے حوالے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں اور دورے میں ایران-امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر اہم اور اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
اس موقع پر ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی ۔


