Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان
    خاص خبریں جولائی 8, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان

    جولائی 8, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Asim Munir vows to crush cross-border terrorism with force.
    جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افسران سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سرحد پار سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچلنے کا اعلان کردیا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بدلتی ہوئی جنگی نوعیت اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی حکمتِ عملی، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تیاری کو مسلسل جدید بنا رہی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کی اعلیٰ معیار کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے،انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے انداز میں اسٹریٹجک وضاحت، مؤثر منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ تیاری کی اہمیت پر زور دیا ۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا کہ پاکستان دشمن خفیہ ایجنسیوں کی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو ملک کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے واضح کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور مکمل آپریشنل تیاری پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Next Article شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کمپنی کے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    خاص خبریں

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.