ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے عالمی اقتصادی فورم میں کہا کہ عمر رسیدگی کا مسئلہ مستقبل میں حل کیا جا سکتا ہے اور انسان شاید بڑھاپے کو ریورس بھی کر سکے۔
ایلون مسک نے بتایا کہ جسم کے تمام خلیے تقریباً ایک ہی رفتار سے بوڑھے ہوتے ہیں، اس لیے ایک "کلاک” تمام 35 ٹریلین خلیوں کو ہم آہنگ رکھتا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ زیادہ لمبی زندگی کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، جیسے معاشرتی جمود اور زندگی کی تازگی میں کمی۔
مسک کے مطابق موت کے بھی کچھ فائدے ہیں، لیکن اس کے باوجود، زندگی بڑھانے اور عمر الٹنے کے طریقے تلاش کرنا انتہائی ممکن ہے۔


