مانسہرہ: ناران میں گلیشیئر گرنے سے درجنوں ہوٹل اور مکانات دب گئے, سیاحتی مقام ناران جھیل کی جانب جانے والی سڑک پر گلیشیئر گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیر رہائشی گھروں اور ہوٹلز پرآگرا، گلیشیر گرنے سے ٹربائن تباہ5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو نقصان پہنچا۔ ناران روڈ بھی تین ماہ سے بند ہے، آبادی نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کااندازہ لگانا مشکل ہے۔