پشاور(حسن علی شاہ ) خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے چینل کےٹو ٹی وی کا پروگرام ڈھیڈی اپنے فارمیٹ کے لحاظ سے وادی ھزارہ کا حقیقی ترجمان بن گیا ھے۔
ھزارہ بھر کے مختلف علاقوں میں ڈھیڈی ریکارڈ کیا جاتا ھے اور اس میں اس علاقہ کی سیاسی مزھبی ثقافتی سماجی اور سرکاری شخصیات کو مدعو کرکے ان سے شیر حاصل بات چیت کی جاتی ھے سواتی ماما کی طنزیہ مزاحیہ عوامی شاعری اور بھولا کی خوش گپیاں اور لوک گیت بھی ڈھیڈی کی مقبولیت کا ذریعہ ہیں۔