پشاور( شوبز ڈیسک ) علاقائی زبانوں اور کلچر کو کےٹو نہ صرف فروغ دے رھا ھے بلکہ اسے زندہ رکھنے میں بھی پیش پیش ھے۔
کےٹو ٹی وی کا پروگرام ڈھیڈی طویل عرصہ سے نشر کیا جارھا ھے۔ کاشف ملک اسکے میزبان ہیں جبکہ سواتی ماما اور بھولا ڈھیڈی کی رونق ہیں۔ ھزارہ بھر کے دور دراز علاقوں میں یہ پروگرام ریکارڈ کیا جاتا ھے جہاں کے لیجنڈر افراد کے علاوہ لوک فنکاروں کو بھی متعارف کرایا جاتا ھے۔
ھزارہ کی قدرتی خوبصورتی اور دلکشا سرسبزوشاداب گھنے جنگلات آبشاریں اور باصلاحت شخصیات بھی ڈھیڈی کی مقبولیت کا اھم حصہ ہیں بشمول پاکستان دنیا بھر میں یہ شو باقاعدگی سے دیکھا جاتا ھے۔