Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»دوبارہ حماقت کی تو جواب شدید تر ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو انتباہ
    خاص خبریں مئی 25, 2025

    دوبارہ حماقت کی تو جواب شدید تر ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو انتباہ

    مئی 25, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    DG ISPR warns India that if it commits stupidity again, the response will be more severe
    پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا انتخاب امن ہے لیکن بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے شدید جواب دیا جائے گا،عکسری قیادت اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 مقامات پر جواب دیا جائے گا ۔

    خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد طلبا کے ساتھ خصوصی نشست سے اپنے خطاب میں لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سوچا کہ ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا لیکن آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی اور اس نے وہ تمام فرضی حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے کی تھی، انہوں نے ایک ایک کرکے اسے غلط ثابت کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے ہم مل کر یہ سوال کرتے ہیں، وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے ، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایسی تھی اور ایسی رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کی عکسری قیادت اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 مقامات پر جواب دیا جائے گا، مظفرآباد میں جو 7 سالہ ارتضیٰ کو جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے حکم پر شیلنگ سے شہید کیا گیا، ہم نے اس پورے ہیڈکوارٹر کو تبادہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا ’6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے وہ جہاز اڑے تھے جنہوں نے پاکستان کے معصوم بچوں کو شہید کیا، ہم نے ان ہوائی اڈوں کو بھی تباہ کیا‘، آپ مجھے بتائیں کیا آپ کی فوج نے کسی ایک شہری آبادی، کسی مندر یا کسی عام شہری کو نشانہ بنایا، بالکل نہیں، چونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے لیکن تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اسے سے بھی شدید ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس خطے میں پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے، چاہے وہ فتنہ الخوارج کرواتا ہے یا پھر بلوچستان میں جو دہشت گرد ہیں، جو فتنہ الہندوستان ہیں، اس ایک ایک دہشت گردی کے پیچھے ، ایک ایک شہید کے پیچھے ہندوستان کا چہرہ ہے ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ یہ جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں، ان کا خیبرپختونخوا سے کوئی تعلق نہیں، ان کا پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہندوستان کے پیروکار ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وہ جو خارجی نور ولی کہتا ہے کہ اسلام میں شریعت میں اس بات کی اجازت ہے کہ آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکھٹے نہیں ہوسکتے، بالکل اس طرح خارجی اور اسلام اکھٹے نہیں ہوسکتے، تم اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہو جو کشمیر کی بچیوں کی عزت کو وہ پامال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، جو آپ کا پختون افغانی ہے، وہ تو آپ کا بھائی ہے، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے جن کو ہندوستانی پیسہ دیتے ہیں، جن کو خریدتے ہیں، جن کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں سے صرف یہ کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو ،خیبرپختونخوا کے غیور اور بہادر عوام اور قبائل سے کہتا ہوں کہ آج دوبارہ وقت آگیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید،مجموعی تعداد 10 ہوگئی
    Next Article خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    بین الاقوامی

    ایران امریکہ معاہدہ، تہران کیلئے 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ بھی شامل

    جون 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 13, 2026

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    شوبز

    پشاور (شوبز نیوز) — نامور اداکار زبیر جدون المعروف وڈا لالہ نے کہا ہے کہ…

    بلاگ

    کیا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیاد پر کرانا آئینی عمل ہے !!!! تحریر علی شیر

    جون 16, 2026
    امریکا

    امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع

    جون 15, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.