امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر ایک بار پھر اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکہ کے خدشات واضح ہیں، جہاں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خدشہ ہوتا ہے امریکہ ایکشن لیتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی سطح پر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوشاں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ نے اکتوبر 2023 اور اپریل 2024 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایکشن لیا۔ میتھیو ملر کے مطابق چین کی 6 جبکہ ایک بیلاروسی کمپنی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان کے میزائل پروگرام کی سپلائر تھیں۔