چارسدہ: چارسدہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں.
چارسدہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین بھی خراب ہے۔
مریض کے لواحقین کے مطابق ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بنیادی طبی معائنے کی سہولت متاثر ہونا تشویشناک ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں مریض کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے بنیادی بی پی مانیٹر تک دستیاب نہیں۔
بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث مریض کا بی پی چیک کیے بغیر ہی علاج شروع کیا گیا۔
شہریوں کے مطابق ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سمیت جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے صرف دعوے کیے جاتے ہیں۔
چارسدہ ہسپتال کی حالت زار خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔


