Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سنچورین ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل، جنوبی افریقہ کو 121 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹیں درکار
    خاص خبریں دسمبر 28, 2024

    سنچورین ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل، جنوبی افریقہ کو 121 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹیں درکار

    دسمبر 28, 2024Updated:دسمبر 28, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Centurion Test enters fruitful phase, South Africa need 121 runs and Pakistan 7 wickets
    پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، تیسرے روز پاکستان کے 148 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف  3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز  بنالیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں ۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ سنچورین میں بارش کے باعث پچ اور اسکور بورڈ کو کوورز  سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ سنچورین میں گزشتہ رات تیز بارش ہوئی، آج بھی ہلکی بارش ہوتی رہی ۔

     پاکستان  اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بناکر آوٹ ہوئی، آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 50 رنز بنا کر 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے نصف سنچری81 گیندوں پر مکمل کی، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔

    پاکستان کی دوسری اننگز میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز سکور کیے، کپتان شان مسعود  نے 28 رنز بنائے ۔عامر جمال 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا ایک رن بناسکے ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے  مارکو جینسن نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ربادا نے 2، بوش اور پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ،پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز سکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے 90 رنز کی برتری ملی تھی ۔

    148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان جنوبی افریقہ کو بھی آج مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 27 رنز پر اس نے 3 وکٹ گنوادیں ،پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

     جنوبی افریقہ کو  سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوتھے روز مزید 121 رنز کی ضرورت ہے جب کہ  پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے ٹو پشاور سے نشر کیا جانیوالا ایک دلچسپ معلوماتی مارننگ شو
    Next Article سی پیک معاہدہ، چین سے پہلا مال بردار کنٹینر سوست امیگریشن پہنچ گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026

    ریلوے سروسز کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اگست 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    ریلوے سروسز کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اگست 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 19, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.