14 اگست کے موقع پر ڈیموں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے 14 اگست کے موقع پر سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور شہریوں کے رش کی وجہ سے خانپور ڈیم اور تربیلا ڈیم سمیت ضلع ہری پور کے دیگر چھوٹے ڈیموں،جھیلوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، تیراکی کرنے، لائف جیکٹ کے بغیر کشتی میں سوار ہونےاور گنجائش سے زیادہ سیاحوں اور مسافروں کو کشتی میں بٹھانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس پر فوری طور عمل درآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دفعہ 144 کے نافذ کے دوران مذکورہ مقامات پر خلاف ورزی کرنے افراد اور اشخاص کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی طرف سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔