آزاد جموں کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر سیشن جج کو سزا سنادی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے حکم دے کر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا ۔
سیشن جج راجہ امتیاز انسداد منشیات عدالت حویلی کے سابق اسپیشل جج ہیں، جن کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری تھی ۔
آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم بینچ نے توہین عدالت کا فیصلہ سنایا ۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کوچیلنج کیا اور جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جج راجہ امتیاز کو تین دن قید کی سزا سنائی جاتی ہے ،سزا سنانے کے بعد سیشن کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ۔