برسبین: پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔
بارش کی وجہ سے متاثرہ میچ کو 7،7 اوورز تک محدود کیا گیا تھا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کے حسیب اللہ 12 اور صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عثمان خان اور سلمان آغا نے 4، 4 اور بابراعظم 3 رنز بناسکےجبکہ محمد رضوان، عرفان خان اور نسیم شاہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔