جاپان میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، چین نے ایک بار پھر سب زیادہ میڈلز جیت کر کامیابی حاصل کی اور پہلے نمبر پر رہا ، میزبان جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا نے میڈلز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
چین کے شہر ناگویا میں 169 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ایشین گیمز 2026 میں جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا ۔
پاکستان نے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 10 میڈلز جیتے جن میں 2 سلور اور 8 برانز میڈلز شامل ہیں اور میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی ۔


