آزاد کشمیر اور بلوچستان میں دانش سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی، 19 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔
اسلام آباد: اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں 5 دانش سکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔
اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش سکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔
بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش سکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، اسی طرح ڈیرہ بگٹی ، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی یہ سکول کھولے جائیں گے ۔
آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے قیام پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ،علامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 19 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی، منصوبوں پر وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتوں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی ۔