Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امن

    چینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    مئی 25, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر داخلہ سے خفیہ ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وضاحت سامنے آگئی

    مئی 25, 2026
    پاکستان

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

    مئی 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ملک بھر میں بجلی کے بلز میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
    خاص خبریں جون 29, 2025

    ملک بھر میں بجلی کے بلز میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان

    جون 29, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement to eliminate PTV fees from electricity bills across the country
    اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں سرکاری ٹیلی وژن کی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،وزيراعظم نے کہا ہے کہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔

    اسلام آباد میں پاور سمارٹ موبائل ایپ ’’ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موبائل ایپ کا مقصد میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اووربلنگ کا خاتمہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجراء باعث اطمینان ہے، یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہو رہی تھیں، کرپٹ مافیا کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے ۔

    انہوں  نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک خدشہ تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمتوں میں سالانہ ردوبدل کے موقع پر قیمتوں میں 50 سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے دیں، اس حوالے سے میں آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ریفارم ایک انقلابی ٹیکنالوجی ریفارم ہے، چاہوں گا ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کو پشاور سے کراچی تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر توانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا
    Next Article وزیراعظم کی چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ میں واپسی کی دعوت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    مئی 25, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ سے خفیہ ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وضاحت سامنے آگئی

    مئی 25, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

    مئی 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امن

    چینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    مئی 25, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر داخلہ سے خفیہ ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وضاحت سامنے آگئی

    مئی 25, 2026
    پاکستان

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

    مئی 25, 2026
    امریکا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ بندی مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ٹی وی

    مئی 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 24, 2026

    چمن میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، کئی زخمی ہوگئے

    خاص خبریں

    کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں 3…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال پولیس نے شہری پر بلا وجہ فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

    مئی 23, 2026
    امن

    خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد

    مئی 23, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امن

    چینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    مئی 25, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر داخلہ سے خفیہ ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وضاحت سامنے آگئی

    مئی 25, 2026
    پاکستان

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

    مئی 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.