حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین معاہدہ طے پا گیا، اس معاہدے میں آئی پی پیز،بجلی بلوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔
معاہدہ طے پانے کے بعد جماعت اسلامی نے فوری طور پر اپنا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو 7 نکات پیش کئے تھے ،تمام نکات معاہدہ طے پایا ہے، حکومت کو معاہدے پر عمل درامد کے لیے جماعت اسلامی نے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا ملتوی نہیں موخر کیا ہے، معاہدوں پر عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ دھرنا دیا جائے گا جبکہ لاہور، پشاور، کوئٹہ ،کراچی اور ملتان کے دھرنوں کو جلسوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے معاہدے میں آئی پی پیز،بجلی بلوں میں کمی کے نکات شامل ہیں ۔
حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ اور امیر المعظم نے دستخط کیے۔