Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»چترال سمیت دیگر پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب ، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ
    خاص خبریں اکتوبر 12, 2025

    چترال سمیت دیگر پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب ، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ

    اکتوبر 12, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghanistan's unprovoked firing on other Pak-Afghan border areas including Chitral, Pakistan's effective response, several Afghan soldiers killed, several posts destroyed
    ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ، ذرائع
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    افغانستان کی طرف سے چترال بشمول دیگر پاک افغان بارڈر پر بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا، افغان طالبان کئی لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر اور چترال میں بلا اشتعال فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے بلوچستان میں بارام چاہ کی سرحد پر بھی شدید فائرنگ کی گئی ۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی شدید فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، جسے پاک فوج نے فوری طور پر ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔

    پاکستان نے طالبان کے منوجیا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرپر کامیاب اسٹرائیک کی اور منوجیا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرمکمل طور پرتباہ کر دیا گیا، کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ: ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔

    زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں،پاک فوج نے باجوڑ کے سامنے کنڑ افغان پوسٹ تباہ کردی گئی، پوسٹ میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے، افغان پوسٹ کو مکمل طور پر جلتے اورتباہ ہوتے دیکھاجاسکتاہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا جاررہا ہے جبکہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں ۔

    پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ داعش اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ میلا اور ترکمانزئی کیمپس کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا جبکہ خرلاچی سیکٹر میں ویڈیو میں پاکستانی فورسز افغانی پوسٹوں کو درست نشانے پر مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مزید براں، افغان جنڈوسر پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں ۔

    ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں تاکہ صرف وہی اہداف نشانہ بنائے جائیں جو براہِ راست پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اور غیرجانبدار یا سویلین اہداف کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان کی جانب سے چترال سمیت پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے بھرپور جواب میں طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار
    Next Article افغانستان کی بارڈر پر جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 200 افغان دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    پنجاب

    عوام کو سستا آٹا ہر صورت فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہنگامی اجلاس میں حکم

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.