ایبٹ آباد پولیس کے شہید ہیڈکانسٹیبل وسیم شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں بانڈہ املوک میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
شہید محمد وسیم شہید کی نماز جنازہ میں پولیس افسران ، اہلیان علاقہ اور رشتہ داروں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی
شہید کی قبر پر آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی طرف سے پھول چڑھائے گئے ۔