محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد نے نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی اور اس دوران جانوروں کی کھالیں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے نایاب نسل کے جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والے ملزمان کی دکان پر چھاپہ مارا، اس دوران کھالیں برآمد کر لی گئیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔