اسلام آباد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس میں وہ جاں بحق ہوگئے، تاہم ملزمان فرار ہو گئے
پولیس کاکہنا ہے کہ غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس زرائع کے مطابق مولانا مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیئے گئے تاہم وہ جاں بحق ہو گئے