Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری

    نومبر 14, 2026
    ٹرانسپورٹ

    رِنگ روڈ پشاور: بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا

    نومبر 14, 2026
    پولیس

    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج جہنم واصل

    نومبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پولیس»بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج جہنم واصل
    پولیس نومبر 14, 2026

    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج جہنم واصل

    نومبر 14, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بنوں: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا بنوں میں کنگر پل چوکی پر حملہ ناکام ہوگیا.

    بنوں پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی سے 4 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

    خوارج نے نصف شب چوکی کنگر پل پر بزدلانہ حملہ کیا، بیدار پولیس اہلکاروں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت موثر جواب دیا۔

    حملے کی اطلاع پر تازہ دم دستوں کی کمک، کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران 4 خوارج کی لاشیں ملیں، اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا، لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نصف شب مسلح دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر پولیس چوکی کنگر پل پر اچانک حملہ کیا.

    چوکی پر تعینات مستعد پولیس اہلکاروں نے انتہائی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی اور حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

    حملے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس لائنز سے کوئیک رسپانس فورس، ریپڈ رسپانس فورس اور اضافی پولیس نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    بعد ازاں علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چار ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں.

    دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلاشنکوفیں، متعدد میگزین، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دستی بم اور بندولیئرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے خوارج کے بزدلانہ حملے کا بروقت و فوری جواب دینے پر بنوں پولیس کی تعریف کی۔

    آئی جی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو کامیابی سے پسپا کرنا ہمارے جوانوں کی اعلیٰ تربیت و جانبازی کا ثبوت ہے۔

    دہشتگردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

    بنوں آپریشن بنوں پولیس بنوں میں دہشتگرد حملہ پاکستان سکیورٹی پولیس چوکی کنگر پل چار خوارج ہلاک خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید سی ٹی ڈی فتنۃ الخوارج
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
    Next Article رِنگ روڈ پشاور: بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری

    نومبر 14, 2026

    رِنگ روڈ پشاور: بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا

    نومبر 14, 2026

    ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا

    نومبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری

    نومبر 14, 2026
    ٹرانسپورٹ

    رِنگ روڈ پشاور: بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا

    نومبر 14, 2026
    پولیس

    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج جہنم واصل

    نومبر 14, 2026
    اسلام آباد

    ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا

    نومبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 9, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    ترقی

    پشاور: رنگ روڈ کی بحالی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف…

    باہمی تعاون

    ترک پارلیمنٹ کی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق

    نومبر 6, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری

    نومبر 14, 2026
    ٹرانسپورٹ

    رِنگ روڈ پشاور: بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا

    نومبر 14, 2026
    پولیس

    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج جہنم واصل

    نومبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.