پشاور: رنگ روڈ پر بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز پیر، 16 نومبر سے ہوگا۔
نیا روٹ چمکنی سے جنوبی رنگ روڈ کے راستے مال آف حیات آباد تک سفری سہولت فراہم کرے گا۔
روٹ DR-17 27 سٹاپس پر مشتمل ہے۔
ابتدائی طور پر نئے روٹ پر 15 بسیں چلائی جائیں گی۔
چمکنی سے بس سروس صبح 7 بجے جب کہ مال آف حیات آباد سے صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگی۔
نئے روٹ پر بس سروس شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
DR-17 کے آغاز سے ذو پشاور کے روٹس کی مجموعی تعداد 20 ہو جائے گی۔
نئے روٹ سے رنگ روڈ کے اطراف کے رہائشیوں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں کی ضروریات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


