وانا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عملی تبدیلی کا آغاز ہو گیا۔
وانا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ٹی ایم اے متحرک ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے وانا نے صفائی مہم تیز کر دی ہے۔
شہر کی گلیوں، بازاروں اور مختلف مقامات سے کچرا اٹھانے اور صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت صوبے کی بہتری، تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے لیے پُرعزم ہے۔


