ڈیرہ بگٹی: بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ڈیرہ بگٹی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہب کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
آئی ٹی ہب کا منصوبہ حکومت بلوچستان، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔
آئی ٹی ہب کے قیام سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور عملی تربیت حاصل کر سکیں گے۔
یہ ہب مقامی نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت مکمل ہونے والا آئی ٹی ہب کا منصوبہ نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
طلباء اور مقامی افراد کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب کے قیام کو بھرپور طور پر سراہا گیا۔


