ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہنگامی حالات میں فوری مدد اور عوام کے تحفظ کے لیے شاندار اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کے تحفظ اور ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔
شہر بھر کے پولز پر نصب خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹم شہریوں کو فوری امداد فراہم کرتا ہے۔
اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صرف ایک بٹن دبائیں، سسٹم فعال ہوگا اور متعلقہ حکام سے فوری وائس اور ویڈیو رابطہ قائم ہو سکے گا۔
گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا میں انتظامی اقدامات اور جدید سہولیات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


