اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق توسیعی قرض سہولت پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
جب کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے پروگرام کے تحت 21 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.6 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد رہی.
مہنگائی کی شرح کم ہو کر سٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کی جانب واپس آ رہی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔


