مستونگ: سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی فورسزکی ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران کمانڈرنقیب سمیت 3دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


