Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    ایشین گیمز شاندار تقریب کے بعد اختتام پذیر، چین پھر بازی لے گیا، جاپان کا دوسرا جبکہ پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    گورنر فیصل کنڈی سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»پی ٹی آئی کو 27 ستمبر احتجاج سے روکنے کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
    پوٹھوہار ستمبر 14, 2026

    پی ٹی آئی کو 27 ستمبر احتجاج سے روکنے کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

    ستمبر 14, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹادی، تاہم عدالت نے پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکمنامے میں شہریوں کے حقوق اور احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

    فیصلے کے مطابق کسی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں یا دیگر عوامی مقامات بند کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ کسی بھی سیاسی احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال نہ ہونے دی جائے۔

    اسلام آباد انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی کہ احتجاج کے دوران شہریوں کے معمولات زندگی اور آزادانہ نقل و حرکت میں خلل نہ پڑنے دیا جائے اور شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    سماعت کے دوران تمام صوبوں کے نمائندوں سمیت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دلائل مکمل ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور آئی جی نے سرکاری وسائل اور مشینری احتجاج کے لیے استعمال نہ ہونے سے متعلق اپنے بیاناتِ حلفی بھی عدالت میں جمع کرائے۔

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کے سامنے آنے والے دو مقاصد میں ایک سزا یافتہ قیدی کی رہائی اور دوسرا حکومت گرانا ہے، جو ان کے مطابق غیر قانونی مقاصد ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے 2020 اور 2024 کے احتجاج کے دوران پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق فوٹیجز بھی چلائی گئیں۔

    نوید حیات ملک نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی مکمل وسائل کے ساتھ اسلام آباد آنے کی کوشش کرسکتی ہے اور انتظامیہ کے پاس انہیں روکنے کی صلاحیت محدود ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ احتجاج کی صورت میں دفعہ 144 سمیت انتظامی اقدامات کرسکتی ہے، تاہم شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ حکومت سے اختلاف کی صورت میں آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت گرانے کے لیے سڑکوں اور چوک چوراہوں کا راستہ اختیار کیا جائے تو قانون کی حکمرانی کے اصول پر سوال اٹھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
    Next Article سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    گورنر فیصل کنڈی سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    ایشین گیمز شاندار تقریب کے بعد اختتام پذیر، چین پھر بازی لے گیا، جاپان کا دوسرا جبکہ پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    گورنر فیصل کنڈی سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے ’’خود مختار ساوی‘‘ اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    ایشین گیمز شاندار تقریب کے بعد اختتام پذیر، چین پھر بازی لے گیا، جاپان کا دوسرا جبکہ پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    گورنر فیصل کنڈی سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.