Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»امریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش
    بین الاقوامی جولائی 30, 2026

    امریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش

    جولائی 30, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیویارک: نیویارک کے معروف جیکب کے جاوِٹس کنونشن سینٹر میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش "ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026” کا آغاز ہوگیا۔

    پاکستان نے اپنے قومی پویلین کے ذریعے ٹیکسٹائل، ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل، لیدر مصنوعات اور سپورٹس ویئر سمیت اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات عالمی خریداروں اور کاروباری اداروں کے سامنے پیش کیں۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    نمائش میں پاکستان پویلین کا اہتمام ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور قونصل خانہ پاکستان نیویارک کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

    پویلین میں 5 ممتاز پاکستانی کمپنیاں ہوم ٹیکسٹائل، تولیے، تیار ملبوسات، لیدر گارمنٹس، سپورٹس ویئر، گلوز اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

    افتتاح کے بعد سفیرِ پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستان پویلین کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی مصنوعات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ امریکی منڈی میں کاروباری مواقع، مارکیٹ تک رسائی، برآمدات کے فروغ اور تجارتی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ اور نیویارک میں قونصل خانہ پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکی منڈی میں اپنی رسائی بڑھانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے، ملکی برآمدات میں اضافے اور "میڈ اِن پاکستان” برانڈ کو عالمی منڈیوں میں مزید مضبوط اور نمایاں مقام دلانے کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    ٹیکس ورلڈ این وائی سی بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کی نمایاں نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، جس میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے خریدار، درآمد کنندگان، معروف برانڈز، سورسنگ پروفیشنلز اور صنعت سے وابستہ نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

    امریکہ پاکستان تجارت پاکستان قومی پویلین پاکستانی ٹیکسٹائل ٹی ڈی اے پی ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 رضوان سعید شیخ سپورٹس ویئر لیدر مصنوعات میڈ ان پاکستان ہوم ٹیکسٹائل
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی ایران کے متعدد شہر امریکی حملوں کی زد میں، قشم، بوشہر اور بندر عباس میں دھماکے
    Next Article اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026

    اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جولائی 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026
    ٹیکنالوجی

    اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جولائی 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    حکومت

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.