اسلام آباد: مؤثر مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستان مالی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔
پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722ارب روپے سے زائد قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے اب تک 4,722 ارب روپے تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر دیا۔
مالی سال 26 میں اب تک 2,900 ارب روپے کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا جا چکا ہے۔
مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ رہی۔
مشیر وزیر خزانہ نے بتایا کہ قبل از وقت واپس کیے گئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک اور 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔
پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا۔
بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے۔
بہتر مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔


