Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امن

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

    جولائی 14, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026
    بلوچستان

    گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور

    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلوچستان»گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور
    بلوچستان جولائی 14, 2026

    گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور

    جولائی 14, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے صوبے بلوچستان کی گوادر بندرگاہ نے بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز کردیا۔

    این ایل سی اور نجی بین الاقوامی کمپنی کے تعاون سے ملکی ریفائنری میں تیار کردہ ایندھن بحری جہاز کو فراہم کیا۔

    گوادر پورٹ پرپاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

    اس کے بعد ملک اب اپنی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں سے بحری جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

    اس تاریخی آپریشن کے دوران غیر ملکی ایل این جی جہاز LNG ENUGU کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے معیار کے مطابق تیار کردہ ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) کے 2500 میٹرک ٹن فراہم کیے گئے۔

    یہ بحری ایندھن ملکی ریفائنری Cnergyico PK Limited میں تیار کیا گیا، جبکہ بنکرنگ کا عمل عالمی توانائی کمپنی Vitol نے اپنی بنکرنگ بارج Marine Ista کے ذریعے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کے تعاون سے انجام دیا۔

    پاکستان نے اب باضابطہ طور پر اپنی تینوں تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل بحری بنکرنگ نظام قائم کر لیا ہے۔

    اس اہم پیشرفت کے بعد پاکستان اب بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر فجیرہ اور سنگاپور جیسے علاقائی ری فیولنگ مراکز کی سطح پر سہولت فراہم کرے گا۔

    پاکستان کا قومی میرین بنکرنگ نظام عالمی توانائی کمپنی Vitol Bunkers، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) اور مقامی آئل ریفائنری Cnergyico PK Limited کے باہمی تعاون سے چلنے والے ایک مربوط فریم ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔

    یہ کامیاب آپریشن اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ پہلی مرتبہ گوادر پورٹ پر کسی سمندر میں سفر کرنے والے تجارتی جہاز کو بنکرنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    اس سے پاکستان کی بحری ایندھن کی فراہمی کی صلاحیت کراچی اور پورٹ قاسم سے آگے بڑھ کر گوادر تک وسیع ہو گئی ہے۔ یہ کامیابی ایک اور اہم سنگِ میل بھی ہے۔

    Cnergyico PK Limited Vitol ایل این جی جہاز این ایل سی بحری ایندھن بحری معیشت پاکستان بحری تجارت پاکستان بندرگاہیں پورٹ قاسم کراچی پورٹ گوادر گوادر پورٹ میرین بنکرنگ وی ایل ایس ایف او
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
    Next Article راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

    جولائی 14, 2026

    راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026

    کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    جولائی 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امن

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

    جولائی 14, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026
    بلوچستان

    گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور

    جولائی 14, 2026
    امن

    کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    جولائی 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 11, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک…

    خاص خبریں

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرقانون افغان مہاجرین کے خلاف کل سے سخت ایکشن متوقع

    جولائی 10, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امن

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

    جولائی 14, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026
    بلوچستان

    گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور

    جولائی 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.