بلوچستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا.
اس کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بج کر 58 منٹ پر بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا.
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


