پنڈی گھیب کے سپیشل ہونہار طالب علم احمد علی نے پنجاب بھر میں سٹوری ٹیلنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، شاندار کامیابی پر اعزازی تقریب کا انعقادکیا گیاجس کے محمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر پنڈی حافظ زنیر یونس تھے .
پنڈی گھیب گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول پنڈی گھیب کے ہونہار طالب علم احمد علی نے پنجاب بھر میں منعقدہ سٹوری ٹیلنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول، علاقے اور والدین کا نام روشن کر دیا ۔
احمد علی کی اس شاندار کامیابی پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پنڈی گھیب میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حافظ محمد زونیر یونس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر احمد علی کی صلاحیتوں، محنت اور غیر معمولی کامیابی کو سراہا گیا اور اسے خصوصی طلبہ کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ۔
تقریب کا مقصد طالب علم کی حوصلہ افزائی اور اس کی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ احمد علی کی یہ کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ خصوصی طلبہ بھی اپنی محنت، لگن، عزم اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر بڑے اعزازات حاصل کر سکتے ہیں .
احمد علی کی کامیابی نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے پنڈی گھیب کے لیے باعثِ فخر ہے، ان کی یہ نمایاں کارکردگی دیگر خصوصی طلبہ کے لیے بھی امید، حوصلے اور آگے بڑھنے کا پیغام ہے ۔


