آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے ہرادیا، 171 رنز ہدف کے تعاقب مین پاکستان کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا نے 68، ہرمن پریت کور نے 36 اور رچا گوش نے 34 رنز سکور کیے،پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب اور رمین شمیم نے ایک، ایک وکٹ لی ۔
171 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کیساتھ 64 رنز سے میچ ہار گئی ۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 41، عالیہ ریاض نے 18، جبکہ گل فیروزہ اور عائشہ ظفر 12، 12 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، بھارت کی دیپتی شرما کو 5 وکٹیں لینے اور 12 رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔


