پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ، قومی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ، پاکستان کی طرف سے کپتان صاحبزاد فرحان نے شاندار 89 بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس میں لہیرو ادھارا کے شاندار 91 اور کمنڈو مینڈس کے 23 رنز شامل تھے ۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ محمد عمران نے 2، جبکہ رضا الله، شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزاد فرحان نے شاندار بیٹنگ کی اور 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت نے 50، فخر زمان نے 21، صائم ایوب نے 8 اور حسن نواز نے 1 رن بنایا، جبکہ خواجه نافع 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
سری لنکا کی طرف سے احسان ملنگا اور مہیش تھیکشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شاندار 89 رنز کی اننگز کھیلنے پر قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔


