وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے امریکا ایران جنگ کے دوران خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا اور کر رہا ہے۔
امید ہے کہ جاری بات چیت دیرپا امن میں تبدیل ہو گی اور امن ہوگا۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے وزیر اعظم نے خطاب کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کی قیادت ہماری دعوت پر اسلام آباد آئی۔
1979 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت ایک ساتھ بیٹھی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن بات چیت میں بھر پور کردار ادا کیا۔
امن کے لیے پاکستان کا کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے فریقین کو ایک میز پر بٹھایا اور ان کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
جب کہ اسحاق ڈار اس دوران دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہے۔


