پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، حیدر آباد کا81 رنز کا ہدف اسلام آباد نے 7ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی، حیدر آباد کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز میں کے عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے 81 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں حاصل کی، نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، شاندار بولنگ پر رچرڈ گلیسن میچ کے بہترین کھلاڑٰ قرار پائے ۔


