پشاور (خصوصی رپورٹر): کے ٹو اسلام آباد اسٹیشن سے موسیقی کے مختلف شوز براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں، جن میں جلیل اور رضوانہ خان کا مقبول شو “ٹھشکواں” بھی شامل ہے۔ اس پروگرام میں دونوں اینکرز کی خوشگوار گفتگو کے ساتھ ساتھ ناظرین کی فرمائش پر کلاسیکل گانے، نغمے اور فوک آئٹمز پیش کیے جاتے ہیں۔
شائقینِ موسیقی کے لیے یہ دلچسپ پروگرام، جسے گیت مالا بھی کہا جاتا ہے، اولین انتخاب بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ جلیل خان گزشتہ ماہ سیرو سیاحت کی غرض سے بیرونِ ملک گئے تھے، تاہم ان کی واپسی کے بعد شو میں ایک بار پھر رونق اور دلچسپی بڑھ گئی ہے۔


