Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    تروبا ٹیسٹ، دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن سہولت سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ، راولپنڈی اور دیگر کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
    خاص خبریں مارچ 19, 2026

    آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ، راولپنڈی اور دیگر کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

    مارچ 19, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rain and snowfall alert issued in Azad Kashmir, Gilgit-Baltistan, Chitral, Mansehra, Rawalpindi and many other areas
    آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے الرٹ جاری
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ۔

    ترجمان کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں ممکنہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

    آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

    گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غذر، دیامیر، گھانچے، شگر اور نگر میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

    خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان میں متوقع بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے زیارت، ہرنائی، سبی، موسیٰ خیل، شیرانی اور لورالائی میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔

    این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے، جبکہ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی
    Next Article پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد سیٹیزن سہولت سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026

    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کردیا

    جولائی 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    تروبا ٹیسٹ، دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن سہولت سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 21, 2026

    ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

    شوبز

    سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے…

    بلاگ

    ہری پور کا وہ گاؤں جہاں صدر ایوب خان زیرتعلیم رہے

    فروری 20, 2024
    فیچرڈ

    چلاس: مستورات تبلیغی جماعت کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری،2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جولائی 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    تروبا ٹیسٹ، دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن سہولت سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.