سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے باآسانی شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز بنا سکی ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھاے میچ میں پاکستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔
بابر اعظم نے شاندار 74 اور صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز بنائے، صائم 13 ،محمد نواز 4 رنز بنا سکے، فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔
مہمان ٹیم زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
پاکستان کے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی ۔
زمبابوے کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹرک کرکے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔
محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، شاندار بولنگ پر عثمان طارق میچ کے بہترین کھلاڑی رار پائے ۔
پاکستان کی سہ فریقی سیریز میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کو بھی شکست دے دوچار کرچکی ہے ۔
زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان 25 نومبرکو اہم میچ ہوگا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی ۔


