پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے، پاکستان کے سلمان علی آغا نے شاندار 105 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے جس میں سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےناقابل شکست 105رنز بنائے ۔
حسین طلعت نے شاندار 62 اور محمد نواز نے جارحانہ 36 رنز بنائے، فخر زمان نے 32، صائم ایوب نے 6 ، بابر اعظم نے 29 اور محمد رضوان نے پانچ رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے ہسا رنگا نے 3 ، فرنینڈو اور چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 ، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی, سلمان علی آغا کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔


