پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ،ایک سے جیت لی، جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صائم ایوب نے شاندار 77 رنز بنائے، ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے کوائنٹن ڈی کاک کو شاندار بیٹنگ پر سیریز کا بہترین بیٹر قرار دیا گیا ۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
قومی ٹیم کے سپن باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 38 ویں اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوائنٹن ڈی کاک نے 53 جبکہ ڈری پرٹوریئس 39 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے ۔
قومی ٹیم نے 144 رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی ھاصل کی اور سیریز بھی دو ،ایک سے اپنے نام کرلی ۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 73 ، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔
ابرار احمد کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز کوائنٹن ڈی کاک کو ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی ۔


