ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، تحصیل کی سطح پر ڈرائیونگ سکولز کے قیام سے شہریوں کو اپنے علاقے میں ہی ڈرائیونگ سیکھنے کی سہولت میسر ہو گی ۔
حسن ابدال: ضلعی پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر ڈرائیونگ سکولز کے قیام سے شہریوں کو اپنے علاقے میں ہی ڈرائیونگ سیکھنے کی سہولت میسر ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے کو آ سان بنائے گا بلکہ محفوظ ڈرائیونگ ٹریفک نظم ضبط اور سٹرکوں پر سلامتی کو بھی فروغ دے گا کیونکہ اس کے ذریعے ڈرائیورز کو باقاعدہ اور معیاری تربیت فراہم کی جائے گی ۔
ڈی پی او اٹک نے سیف سٹی حسن ابدال اور زیر تعمیر تھانہ سٹی حسن ابدال کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد تھانہ سٹی حسن ابدال کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جائے گا ۔