Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، قومی ٹیم نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی
    فیچرڈ ستمبر 12, 2025

    ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، قومی ٹیم نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

    ستمبر 12, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's brilliant start in Asia Cup, national team defeats Oman by 93 runs
    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے ، جواب میں عمان کی پوری ٹیم صرف 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا شاندار آغاز، پاکستان نے ایونٹ کے چوتھے میچ میں  عمان  کو 93 رنز سے ہرادیا ،پاکستان کے 161 رنز ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم صرف 67رنز پرڈھیر ہوگئی، شاندار 66 رنز سکور کرنے پر محمد حارث میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے،محمد حارث نے 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 19 اور حسن نواز نے 9 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔

    عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3 جبکہ محمد ندیم نے ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    مقررہ ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں صرف 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم ، فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    عمان کی جانب سے سب سے زیادہ حماد مرزا نے 27، عامر کلیم 13 اور شکیل احمد نے 10 رنز کی اننگز کھیلی ، باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فِگر میں داخل نہ ہو سکا ۔

    پاکستان کے جارحانہ بیٹر محمد حارث کو شاندار 66 رنز سکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزا دیا گیا، ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفوج کیساتھ پانچ دن رہا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں، گرفتار دہشتگرد کے انکشافات
    Next Article صدر مملکت آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ فورس کی تربیت کا معائنہ

    اگست 28, 2026

    پنجاب میں اے آئی ٹیکنالوجی کا فروغ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی چین میں ہواوے حکام سے ملاقات

    اگست 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    پولیس

    کراچی: سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    اگست 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 24, 2026

    آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کا کلین سویپ، 8 میں سے 6 نشستیں جیت لیں

    آزاد کشمیر

    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ…

    ٹیکنالوجی

    وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے تعاون سے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

    اگست 27, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.