وزیراعظم شہباز شریف نے 300 افراد کی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو ملاقات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا، وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف خصوصی انعام سے نوازیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے ۔
ترجمان فیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے مطابق واقعے کی رات شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 50 مہمان بھی تالی داس گاؤں میں موجود تھے، تاہم گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع ملنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر چرواہے سیلاب کی پیشگی اطلاع نہ دیتے تو تالی داس حادثہ اس سال کا سب سے تباہ کن واقعہ ہوتا ۔